////

ن لیگ کے فوج مخالف بیانئے کو عوام نے مسترد کردیا، آزاد کشمیرانتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی فتح

PTI Win Election Azad Kashmir 2021
PTI Win Election Azad Kashmir 2021

مظفر آباد: جدت ویب ڈیسک:گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایل اے 6 باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے، ان چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حلقے کے 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر کو پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان پر 196 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے ایک سے تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق، ایل اے 2 سے قاسم مجید، ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، ایل اے 4 سے چوہدری ارشد، ایل اے 5 سے کرنل ریٹائرڈ وقار نور، ایل اے 6 سے علی شان سونی، ایل اے 7 سے انوارالحق، ایل اے 8 سے ظفرملک،ایل اے 9 سے جاوید بڈھانوی اور ایل اے 10 سے چوہدری یاسین کامیاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 11 سے چوہدری اخلاق، ایل اے 12 سے چوہدری یاسین، ایل اے 13 سے انصر ابدالی، ایل اے 14 سے سردار عتیق، ایل اے 15 سے سردار تنویر الیاس، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور، ایل اے 18 سے قیوم نیازی، ایل اے 19 سے عامر الطاف اور ایل اے 20 سے سردار یعقوب نے میدان مارلیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 21 سے سردار حسن ابراہیم، ایل اے 22 سے شاہدہ صغیر چغتائی، ایل اے 23 سے سردار محمد حسین، ایل اے 24 سے فہیم اختر ربانی، ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 سے میاں عبدالوحید،

ایل اے 27 سے سردار جاوید ایوب، ایل اے 28 سے سید بازل نقوی، ایل اے 29 سے خواجہ فاروق احمد اور ایل اے 30 سے چوہدری رشید کامیاب قرار پائے ہیں۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 31 سے چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 32 سے راجا فاروق حیدر، ایل اے 33 سے دیوان چغتائی، ایل اے 34 سے ریاض احمد، ایل اے 35 سے چودہری مقبول گجر، ایل اے 36 سے حافظ حامد رضا، ایل اے 37 سے غلام محمد سرگالہ، ایل اے 38 سے چوہدری اکبر ابراہیم، ایل اے 39 سے راجا محمد صدیق اور ایل اے 40 سے عامر عبدالغفار لون نے میدان مارا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.