/

جس نےزندگی میں محنت کی نہ ایک روپیہ کمایا وہ کیسےملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے

جدت ویب ڈیسک : ۔دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ان خان نے نواز شریف اور زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے ملک کو لوٹا ،زرداری سینما میں ٹکٹیں بلیک کرتا تھا اور نواز شریف نے کبھی بھی اداروں کو مضبوط نہیں ہونے دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جس قوم میں ظلم اور نا انصافی ہو وہ تباہ ہو جاتی ہے ،ہمارے ملک میں چھوٹے چور جیلوں میں اور بڑے چور چالیس گاڑیوں کے پرٹوکول میں ہوتے ہیں ،طاقتوروں کا وی آئی پی احتساب کیا جاتا ہے ،پاکستان کی جیلوں میں قید سارے چوروں کی چوری کی قیمت ملا کر بھی نواز شریف کے مے فیئر فلیٹ سے کم ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چور ایک گھر کو نقصان پہنچاتے ہیں جب کہ وزیراعظم ،صدر یا وزراءکرپشن کر کے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں ،نواز شریف اور زرداری بڑے ڈاکو ہیں ،ان کو جیلوں میں ڈال کر قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لیا جائے ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو فوج نے اٹھا کر وزیراعظم بنا ہی دیا تھا تو کیا نو لیگ میں ان کی بیٹی کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا ،بلاول کو اردو بولنی بھی نہیں آتی اور جس آدمی نے زندگی میں نہ محنت کی ہو اور نہ ہی ایک روپیہ بھی کمایا ہو ،وہ کیسے ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا نظام ملک اور جمہوریت کو آگے لے کر جائے گا ،پختونخواہ میں آنے والا سونامی آئندہ انتخابات میں پنجاب اور سندھ کو بھی بہا دے گا اور جیت تحریک انصاف کی ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.