/

پنجاب میںکورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان

Punjab announces door-to-door corona vaccine campaign

لاہور:جدت ویب ڈیسک:حکومت نے پنجاب میں کورونا وائرس کی ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے
مہم 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گی۔کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مہم کے لیے فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر مہم کا مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔