/

رحیم یار خان میں مسافر بس، ٹریلر اور جیپ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

رحیم یار خان( ویب ڈیسک ) رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس، ٹریلر اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جبکہ پیچھے سے آنے والی جیپ ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کا شکار فیملی سکھر سے ملتان جا رہی تھی۔
ریسکیو کے مطابق جیپ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس ڈرائیور کی غلفت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔