کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 2 افراد زخمی

//

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی کے خارجی گیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لی۔ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

آج سے کاروباری مراکز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے

Next Story

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا

Latest from اہم خبریں