//

روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان انتقال کرگئے

#RafiqAfghan #Editorinchief dailyummat #Karachi #RIP

کراچی :جدت ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف اردو اخبار روزنامہ امت کے مالک اور چیف ایڈیٹر رفیق افغان پیر کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ امت کے مالک اور چیف ایڈیٹر رفیق افغان ایک ہفتے سے علیل اورنجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا،علاج جاری تھا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔
ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ہل پارک کے قریب شہید مسجد الفتح میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیزواقارب،دوست احباب، روزنامہ امت کے اسٹاف اورخیر خواہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کردی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کردی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے رفیق افغان نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا-انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.