چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک بھرمیںبارش کاامکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میرپور خاص،کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سکھر، لاڑکانہ، مکران ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، میرپور خاص، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.