حالیہ بارشیں‘ شہر قائد بربادی کی تصویر بن گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک حالیہ بارشوں میں شہر قائد بربادی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے۔ سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی تباہی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا جس کے باعث کراچی کے کروڑوں شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں تاہم تاحال شہر کی ا بتر صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے بیانات اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرکے حکام اپنی جان چھڑانے میں مصروف ہیں۔ شہر میں ہونے بارش سے پیدا صورتحال کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری بلدیاتی حکام کی ہے۔ جمع کچرے کے ڈھیروں کے باعث غلاظت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو برباد کرنے میں سب سے اہم کردار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ادا کیا ہے۔ رہائشی پلاٹوں پر ہزاروں غیر قانونی فلیٹس ٹائپ کنسٹرکشن سے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے جس پلاٹ پر 6 افراد رہتے ہیں وہاں 60 افراد ان غیر قانونی پورشن اور فلیٹس کے باعث رہائش پذیر ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.