خوبصورت اداکارہ کے فیشیل ٹریٹمنٹ نے اس کا چہرہ برباد کردیا

ویب ڈیسک ::بھارت فلم انڈسٹری کی مشہور خوبصورت اداکارہ کے فیشیل ٹریٹمنٹ نے اس کا چہرہ برباد کردیا ہے، اب اسکو پہچاننا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تامل اداکارہ رائزا ولسن نے ایک ڈاکٹر سے اپنا فیشیل ٹریٹمنٹ  کرایا ۔ مگر رائزا کو یہ فیشیل ٹریٹمنٹ کرانا کافی زیادہ بھاری پڑگیا اور اب وہ سرخیوں میں ہیں ۔تفریحی دنیا سے وابستہ لوگوں کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھیں اور اپنے رنگ روپ پر دھیان دیں ۔ ان کیلئے ان کے چہرے اور باہری خوبصورتی کو بنائے رکھنا اس لئے ضروری ہے ، کیونکہ وہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں ، جس کیلئے انہیں جاذب نظر دکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ حال ہی میں تامل اداکارہ رائزا ولسن نے ایک ڈاکٹر سے اپنا فیشیل ٹریٹمنٹ کرایا ۔ مگر رائزا کو یہ فیشیل ٹریٹمنٹ کرانا کافی زیادہ بھاری پڑگیا ہے۔

دراصل تامل اداکارہ کے ٹریٹمنٹ نے ان کے چہرے پر کافی برا اثر دکھایا اور ان کا چہرہ سوج گیا ۔ اپنے بگڑے ہوئے چہرے کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈاکٹر بھیروی سینتھل کے پاس معمولی سا فیشیل ٹریٹمنٹ کرانے گئی تھی ۔ انہوں نے ایک الگ پروسیجر کرانے کیلئے مجھ سے ضد کی ، مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی ، مگر انہوں نے اسے کرانے کی ضد کی اور یہ ہے اس ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ۔ وہ اب مجھ سے مل نہیں رہی ہیں اور نہ مجھ سے بات کررہی ہیں ۔ ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں ۔رائزا ولسن کی ان تصاویر کو دیکھ کر ان کے فینس حیران بھی ہیں اور کافی دکھی بھی ہیں ۔ کیونکہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔رائزا ولسن کی خوبصورتی کے لوگ دیوانے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر انہیں تقریبا ڈیڑھ ملین لوگ فالو کرتے ہیں ۔رائزا ولسن کو بگ باس تامل کے پہلے سیزن سے شناخت ملی تھی ، جس کی میزبانی سپر سٹار کمل ہاسن  کرچکے ہیں ۔رائزا ولسن  دھنش اور املا پال کی فلم میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ادکارہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم پیار پریما کادھال میں لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں

Raiza Wilson's facial treatment goes wrong, slams dermatologist for forcing her into it | Entertainment News,The Indian Express

Leave a Reply

Your email address will not be published.