راکھی ساونت انسٹاگرام پر چھاگئیں،فالوورز کی تعداد میں اضافہ

Rakhi Sawant Indian Actress Insta Followers
Rakhi Sawant Indian Actress Insta Followers

ممبئی جدت ویب ڈیسک:بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

انسٹاگرام پر موجود راکھی ساونت کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین یعنی 10 لاکھ ہوگئی ہے۔بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 14 کے گھر میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد راکھی ساونت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

راکھی ساونت کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اْنہوں نے ابھی تک 4 ہزار 355 پوسٹس کی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 259 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.