نازیبا تصاویر، پاکستانی اداکارماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

جدت ویب ڈیسک : ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک میں آدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں آدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کو نامناسب لباس پہننیاورسگریٹ پینے جیسی غیر اخلاقی حرکت کرنے پر انہیں نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں تہذیب اور اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے ملکی اقدار کا خیال رکھنے کا بھی لیکچر دے دیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور وائرل ہونے والی تصاویر پر ماہرہ یا رنبیر کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم شوبز سے تعلق رکھنے والیدیگر فنکار ماہرہ کی حمایت میں میدان کود پڑے جن میں علی ظفر ، مومنہ مستحسن اور عثمان خالد بٹ شامل ہیں۔پاکستان شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ماہرہ خان کی پرسنل زندگی پر تنقید کرنے والوں کے لیے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو کیا ہوگیا ہے؟کیا ہم سب میں احساس ختم ہوگیا ہے، ہر عورت کوزندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اگر اس سے کسی کو نقصان نہیں پنچ رہا جیسے ہم مرد گزارتے ہیں ، ہمیں کسی کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں ، ہم لوگ کیوں فورا کسی کو بھی جج کرنا اور اس پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں ، وہ ماہرہ خان کی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے یہ اس کا حق ہے۔حمزہ علی عباسی نے ماہرہ خان پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا اور ان باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بدقسمتی سے شوبز کے بزنس کا حصہ ہے ہے، لہذا آپ سب ماہرہ خان کے لباس اور ان کی سگریٹ نوشی پر ضرور باتیں کریں لیکن مہربانی کرکے ایک بات رکھیں ماہرہ کی کمر پر موجود نشان کی حقیقت صرف یہ ہے کہ یہ نشان جلد جل جانے کی صورت میں یاپھر ٹشوز کے کٹ جانے کے باعث پیدا ہوتا ہے، میں اور ماہرہ کئی بار اس نشان کو سرجری کے ذریعے نکلوانے کی بات کرچکے ہیں یہاں تک کہ میں نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بہن سے بھی اس بارے میں بات کی ہے ، اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے جانے مانے اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر اپنی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ بے حیا مرد اداکار سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے،شرمناک مناظر، کسی ایک پر نہیں آپ کے دوہرے معیار پر افسوس ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.