#Recordremittancegrowth #Pakistan #StateBank

ایک سال کے دوران ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

/

کراچی: جدت ویب ڈیسک:پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2021 میں تقریبا 2.7 ارب ڈالربھجوائیں جوجون 2020 سے 9 فیصد اورمئی 2021 سے 8 فیصد زائد ہیں، پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزرمیں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جوگزشتہ مالی سال کی ترسیلات میں نمومالی سال 03 سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات ِزرمالی سال 21 میں 29.4 ارب ڈالرکی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں، کارکنوں کی ترسیلات ِزرکی مد میں 2 ارب ڈالرسے زائد آنے کا ریکارڈ مسلسل تیرہویں مہینے جاری رہا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ۔ دارالحکومت کابل سے صرف ساٹھ کلومیٹر دور رہ گئے

Next Story

ملک میں مزید 1590 افراد کورونا کا شکار، 21 افراد جاں بحق

Latest from اہم خبریں