ریحام کی فلم میں ہیرو عمران !!! ماجرہ کیا ہے

RehamKhan1 ImranKhan PTI

لاہور جدت ویب ڈیسک چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی نئی فلم کیلئے پاکستانی اداکار عمران عباس کو بطور ہیروکاسٹ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے اداکار عمران عباس سے لاہورمیں ملاقات کی جہاں انہوں نے اداکار کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جواداکارنے قبول کرلی۔ عمران عباس گوالمنڈی کے ایک گھرمیں ڈرامہ سیریل نورالعین کی ریکارڈنگ کررہے تھے جہاں ریحام خان ان سے ملنے کیلئے گئیں۔ بتایاگیاہے کہ ریحام خان اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کرکے جلد از جلد شوٹنگ شروع کرنا چاہتی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان اپنی فلم میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اسے بین الاقوامی معیار کی فلم بنانا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.