تھری ایڈیٹس کاملی میٹرکی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پروائر ل

جدت ویب ڈیسک :ممبئی: گزشتہ دنوں ملی میٹر کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئیں جن میں وہ اب ملی میٹر کی جگہ سینیٹی میٹر دکھائی دے رہا ہے، تھری ایڈیٹس میں کام کرنے والے اس بچے کو جوانی کے روپ میں دیکھ کر ایک نظر میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس میں ملی میٹر کا کردار ادا کرنے والے بچے کی نئی تصاویر سامنے آئیں ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملی میٹر کا کردار ادا کرنے والے بچے کا نام راہول کمار ہے جو 1995 میں بھارت کے شہر ریاست اتراکھنڈ میں پیدا ہوا، کم عمری میں شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والا بچہ اب 22 سال کا نوجوان ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی تھری ایڈیٹس نامی فلم نے باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے جس کے باعث فلم میں کام کرنے والے اداکاروں نے بھی کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوا، فلم میں عامر خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ فلم ایک غریب لڑکے کی کہانی پر بنائی گئی تھی جو بہت ذہین تھا اور اُسے پڑھنے لکھنے کا بے حد شوق تھا، شاہی گھر میں نوکری کرنے والے بچے کو سیٹھ نے اپنے بچے کی جگہ کالج بھیجا اور بیٹے کے نام کی ڈگری حاصل کی۔عامر خان اس فلم میں فونگسو وانگڑو نامی شخص کا کردار ادا کررہے تھے وہ اپنی ذہانت اور صلاحیتوں کی وجہ سے کامیاب ترین انسان ثابت ہوئے اور ایک بڑی انجینئرنگ کمپنی کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے۔فلم تھری ایڈیٹس میں جہاں دیگر کرداروں نے ناظرین کے ذہنوں پر اپنے نقوش چھوڑے اُن میں ایک بچہ بھی شامل تھا جسے ملی میٹر کا نام دیا گیا تھا، ملی میٹر انجینئرنگ کالج میں بطور ملازم کام کرتا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=nDJ0UjLQKuA

Leave a Reply

Your email address will not be published.