/

جنوری 2020ء کی نسبت جنوری 2021ء میں ترسیلات زر میں 19 فیصد اضافہ ہوا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ

اسلام آباد ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوری 2021ء میں بیرون ملک سے ترسیلات زر 2 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے۔ سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ جنوری 2020ء کی نسبت جنوری 2021ء میں ترسیلات زر میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ صنعتی شعبے کے لیے بھی خوشخبری ہے، شرح نمو میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔