///

کابل میں زوردار دھماکے کی اطلاعات، شہریوں میں خوف و ہراس

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بار پھر خوفناک دھماکے کی اطلاعات ہیں، دھماکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی ”اے ایف پی“ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ جس کے بارے میں ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس میں کسی خاص ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دھماکے کی آواز کی بعد شہر میں افراتفری مچ گئی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو حکام کی جانب سے دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بم دھماکے کے بارے میں اپنے پہلے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹے کے دوران کابل میں ایک اور دھماکا ہوسکتا ہے اس لیے امریکی شہری ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 22 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر دو خوفناک بم دھماکے کئے گئے تھے، جس میں افغانستان سے جانے کے خواہش مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی، دونوں بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی سمیت 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.