.امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن چکی ہیں .فوربز کی رپورٹ

/

لاس اینجلیس: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن چکی ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ 3 کھرب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

لیکن پاپ اسٹار کے اثاثوں میں اضافہ ان کے میوزک کیرئیرکی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے میک اپ برینڈ سے ہوا ہے، جس کا آغاز انہوں نے 2017 میں کیا تھا۔

فوربز کے مطابق گلوکارہ کو اس سال ان کی کاسمیٹکس کمپنی سے 1.4 بلین ڈالرز کا بزنس ہوا ہے۔امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا۔ جس پران کا کہنا تھا کہ ان کا میک اپ ہر طرح کی خواتین کے استعمال کے لیے ہوگا۔سیاہ فام گلوکارہ کی برینڈ میں 50 مختلف رنگوں کے شیڈز شامل تھے، جن میں پہلی بار کسی نے سیاہ فام خواتین کے لیے خصوصی میک اپ لائن متعارف کرائی تھی۔ان کے دونوں برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام اداکارائوں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔

ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ ریانا جہاں پہلی ارب پتی گلوکارہ و موسیقار بن گئیں، وہیں وہ معروف شخصیت اوپرا ونفرے کے بعد دوسری امیر ترین کاروباری خاتون بھی بن گئیں۔امریکی گلوکارہ ریحانہ کی آخری اسٹوڈیو البم “اینٹی” 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔ تاہم گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نویں میوزک البم پر کام کر رہی ہیں اور بہت جلد اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیں گی۔

Billionaire Rihanna named world's richest female musician | Rihanna | The Guardian

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

In picture: Ayeza Khan Shines Like a Royal in a Jewel-Toned Bridal Attire

Next Story

اداکارہ حرا خان اور دوستوں کودن دھاڑے لوٹنے کی کوشش

Latest from اہم خبریں