شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کرنی ہدایتکار روہت شیٹھی کا صاف جواب

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ تیسری فلم کرنے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق روہت شیٹھی اور شاہ رخ خان بارے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ یہ دونوں فلم دل والے اور چنائی ایکسپرس کے بعد مل کر ایک اور فلم پر کام کریں گے جس پر روہت شیٹھی نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نئی فلم کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.