روس نے نئے ہائپرسونک میزائل نظام ایون گارڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا

جدت ویب ڈسیک ::روس نے نئے ہائپرسونک میزائل نظام ایون گارڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ، یہ میزائل سسٹم جوہری اور روایتی ہتھیاروں کو دنیا کے کسی بھی کونے میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آواز کی رفتارسے بھی تیز چلنے والے اس میزائل کا تجربہ قازقستان کی سرحد کے قریب کیا گیا، میزائل ٹیسٹ کے موقع پرموجود روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ روس نے رواں سال مارچ میں بھی کم صلاحیت کے حامل ہائپرسونک میزائل کاکامیاب تجربہ کیا تھا۔اس موقع پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس میزائل سسٹم کو اگلے سال باقاعدہ نصب کرے گا ۔روسی صدر کے مطابق اس میزائل سسٹم کا مقصد روس کے ہتھیاروں میں نئی جدت لانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.