Saba Qamar Pakistani Actress
Saba Qamar Pakistani Actress

خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو سرعام شرمندہ کرکے سچے مرد بنیں، صبا قمر

/

کراچی جدت ویب ڈیسک:اداکارہ صبا قمر نے ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد و قتل و غارت گری کے بڑھتے واقعات پر اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ حقیقی مرد ہیں تو وہ ایسے درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں اس وقت کپکپی پھیل گئی جب انہیں کسی نے بتایا کہ ہم سب خواتین نیا ہیش ٹیگ بننے کے لیے صرف کسی ایک درندہ صفت مرد کی دوری پر ہیں۔اداکارہ نے اپنے خوف کو بیان کرتے ہوئے مرد حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے درندہ صفت مرد حضرات کو تحفظ دینا چھوڑ دیں اور بھائی بھائی کا کھیل بند کرکے ان لوگوں کو سر عام پشیماں کرنا شروع کریں جو خواتین کے خلاف تشدد اور انہیں ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مرد حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مرد ہیں اور آپ نے زندگی میں کبھی کسی ایک خاتون کا بھی تحفظ کیا ہے تو برائے مہربانی اپنے سرکل میں موجود درندہ صفت لوگوں کو سامنے لانے کے لیے انہیں سرعام شرمندہ کرنا شروع کریں۔صبا قمر نے لکھا کہ برائے مہربانی کرکے بھائی بھائی کا کھیل بند کریں اور حقیقی مرد بن کر درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

عمران خان سے کشمیر میں پی پی پی کی جیت ہضم نہیں ہوئی، بلاول بھٹو

Next Story

PM Directs All Dept To Remain High Alert To Deal Any Emergency Heavy Monsoon Rains

Latest from تازہ ترین