اچھے کام کیلئے زیادہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے‘صبا قمر

لاہور جدت ویب ڈیسک صبا قمر نے کہا فلم انڈسٹری میں زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ معیاری فلمیں بنیں۔اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔ فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ انکا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.