ماڈلنگ میں پاکستان نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، صبا قمر

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کی ماڈلنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان ماڈلز نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ محنت انسان کی تقدیر بدل دیتی ہے، کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے جستجو اور عمل ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.