سچن ٹنڈولکر کی پیراسیلنگ کرتے وڈیو وائرل، مداح بھی حیران رہ گئے

Sachin Tendulkar
Sachin Tendulkar

ممبئی جدت ویب ڈیسک : سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وڈیو نے دنیا بھر میں مداحوں کو حیران کر دیا انسٹاگرام اکائونٹ پر لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیراسیلنگ کرتے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے سچن ٹنڈولکر سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر اس وقت چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں تاہم وہ کس جگہ موجود ہیں اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے خوب آگاہ کر رہے ہیں۔کچھ دن قبل سچن ٹنڈولکر نے اپنے بیٹے ارجن کے ہمراہ بھی خوشگوار موڈ میں انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی۔