/

اداکار سلمان خان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی پروڈیوسر کا انکشاف

ویب ڈیسک ::فلم شیر شاہ میں سلمان خان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی،فلم  کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے اہم انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم شیر شاہ کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے بتایا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی خواہش تھی اس فلم میں ہیرو کا کردار ان کے برادر نسبتی آیوش شرما کو دیا جاتا۔

اداکار سلمان خان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی اور فلم میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا کو دیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اس فلم کے پروڈیوسر شبیر باکس والا نے اس حوالے سے بتایا کہ سلمان خان نے آیوش شرما کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

اس حوالے سے شبیر باکس والا کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل ہی کیپٹن بٹرا کے خاندان سے سدھارتھ ملہوترا کو ہیرو کاسٹ کرنے کی بات کرچکے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب بٹرا خاندان سے سارے معاملات طے ہوگئے تو پھر سدھارتھ کو تبدیل کرنا غیر اخلاقی بات ہوتی لہٰذا میں نے سلمان خان کو یہ بات صاف طور پر بتادی جس کو وہ بھی سمجھ گئے۔

 

Not Sidharth Malhotra, Salman Khan Wanted Aayush Sharma to do Shershaah - Here What Happened Then

Not Sidharth Malhotra, Salman Khan wanted Aayush Sharma as Shershaah Vikram Batra, hoped it would be his debut film | Bollywood - Hindustan Times

Leave a Reply

Your email address will not be published.