سام سنگ کا حیرت انگیز خصوصیات کا حامل فون تیار

سام سنگ دنیا کی ایسی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کی سہولت کے لئے اپنے منفرد انداز اور اعلیٰ معیار کے باعث مقبول عام ہے اور ہر دن نئے جہت میں اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پراڈکٹ تیار کرتی ہے اور اپنی ان میں جدت لاتی ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ کئی روز سے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی خبریں گردش کررہی تھی جس کے بارے میں پہلی بار سام سنگ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 2018ء میں فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا۔ یہ بات ساتم سنگ کےموبائل بزنس کے صدر کوہ ڈونگ جن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ کاغذ کی مانند فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون میں کچھ پیچیدگیاں ہیں اور اس حوالے سے کافی عرصہ سے تجربات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سام سنگ کمپنی نے 2013 میں پہلی بار لچکدار فون ڈسپلے کا پروٹوٹائپ پیش کیا تھا۔ تاہم اس قسم کے ڈسپلے والے فون کی تیاری میں درپیش مسائل کے باعث اس پراجیکٹ میں مسلسل تا خیرکا سامنا کرنا پڑا اور ہر سال اس کی رونمائی کے حوالے سے افواہیں سامنے آتی رہیں۔
تاہم اب پہلی بار کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2018 میں یہ منفرد خصوصیت کا حامل اسمارٹ فون جلد صارفین کیلئےپیش کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.