ثناء خان نے ہنی مون پر جانے سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا

Sana Khan Going to Honeymoon
Sana Khan Going to Honeymoon

ممبئی جدت ویب ڈیسک : اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر نے ہنی مون منانے کیلئے کشمیر جانے سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا۔باحجاب ثناء خان نے سرینگر ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سردی سے بچنے کیلئے اونی کوٹ زیب تن کررکھا تھا اور بالوں کو کالے دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سرینگر ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروارہی ہیں۔