صوفیانہ کلام کے ذریعے بھائی چارے کوعام کیا جا سکتاہے‘صنم ماروری

Sanam Marvi Pakistan Sufi Singer
Sanam Marvi Pakistan Sufi Singer

لاہور جدت ویب ڈیسک:نامور گلوکار ہ صنم ماروی نے کہاہے کہ صوفیانہ کلام پیش کرنے کی وجہ سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونماہوئی،صوفیانہ کلام میں محبت کی چاشنی ہوتی ہے جوسننے والوں کی روح میں اترجاتی ہے۔

ایک انٹرویو میں صنم ماروی نے کہا کہ ہر انسان اپنے لئے اچھا سوچتا اور اس کیلئے جستجو بھی کرتاہے لیکن رب کی ذات نے آپ کی قسمت میں جو لکھا ہوتاہے ہوتا وہی ہے۔ میرارب خودکہتاہے کہ میں انسان میں اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہوں جسے اٹھانے کی اس میں سکت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صوفیانہ کلام پیش کرنا بہت اچھا لگتا ہے اورایسے لگتا ہے جیسے میں کہیں بلندیوں پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام کے ذریعے محبت،امن اوربھائی چارے کوعام کیا جا سکتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.