بچے میری کہانی جاننے کے بعد مجھ سے نفرت کرنے لگیں گے، سنجے دت

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ بچے میری کہانی جاننے کے بعد مجھے سے نفرت کرنے لگیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں جو بھی واقعات رونما ہوئے ہیں وہ انہیں بھلا کر آگے بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بچے بڑے ہو جائیں تو ان کو خود اپنی زندگی سے متعلق سب بتائیں گے ، انہیں میرے متعلق سچائی کو جاننا ہو گا اور وہ اس سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کو ڈر نہیں ہے کہ بچے میری کہانی جاننے کے بعد مجھے سے نفرت کرنے لگیں گے لیکن اب سب ٹھیک ہو گیا ہے اور بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں جب وہ اس بارے میں جانیں گے تو وہ سب چیزوں کو سمجھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.