رنبیر کپور نے سنجے دت کا روپ کیا اپنایا، سنجو بابا نے ایسا کیا کہا کہ ؟

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو سراہا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار سنجے دت نے ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے سوال پر کہا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی کا کام قابل تحسین ہے ،ان سے بہتر اس فلم کو کوئی نہیں بنا سکتا تھا ،وہ ایک ایسے انسان پر فلم بنا رہے ہیں جو زندہ ہے اوراس کے لئے میں خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری بے مثال ہے۔ فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.