سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم کی پہلی جھلک نے ہوش اڑادیئے

لاہور  جدت ویب ڈیسک  سیف علی خان کی صاحبزادی اپنی پہلی فلم کیلئے کافی پرجوش ہیں، وہ فلم کیدار ناتھ کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ کیدار ناتھ رومینٹک لو سٹوری ہے جس میں سارہ کے مدمقابل کردار سوشانت سنگھ ادا کر رہے ہیں۔فلم کیلئے اپنی پہلی جھلک میں سارہ ایک گھوڑے کی کمر پر سوار ہیں اورانہوں نے اپنے ہاتھ میں چھتری پکڑ رکھی ہے۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان شکل اور اس فلم کیلئے دی گئی لک ان کی والدہ سے ملتی ہے۔فلم کی شوٹنگ ہمالیہ میں کی گئی ہے۔ فلم کو مایہ ناز ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.