رواںسال کا حج آپریشن کامیاب رہا،سردار محمد یوسف

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اس سال کا حج آپریشن کامیاب رہا ۔ایک انٹرویو میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ رواں برس حج آپریشن ہر طرح سے کامیاب رہا ہے ۔ حجاج کرام کے لئے نقل و حرکت، رہائش اور کھانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کی گئی تمام کوشش اطمینان بخش رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حج 2017ئ کے آپریسن کی کامیابی کا سہرا سعودی حکومت کے سر جاتا ہے جس کے بھر پور تعاون سے یہ آپریشن کامیاب ہوا ۔انہوں نے کہا کہ حج ایڈوائزی کمیٹی کو وصول ہونے والی شکایات کے بعد 58 ہزار حجاج کرام جنہیں ٹرین کا ٹکٹ نہیں ملا اور انھوں نے بسوں میں سفر کیا انہیں 250 سعودی ریال واپس کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ حجاج کرام کو یہ رقم ان کے واپس وطن پہنچنے سے قبل ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.