پاک جنوبی افریقہ سیریز: سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان

Sarfaraz Ahmed Cricketer National Team
Sarfaraz Ahmed Cricketer National Team

جوہانسبرگ جدت ویب ڈیسک:جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے،محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق، بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.