قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلا گولڈن ڈک

PCB

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلے گولڈن ڈک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شرمنا ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھے ہیں۔ سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلے گولڈن ڈک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سرفراز احمد بنا کوئی رن بنائے ہی پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب سرفراز احمد اپنے کیرئیر میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.