الوداع پاکستان۔۔۔ سرفراز احمد انگلش ٹیم کا حصہ بن گئے

کراچی جدت ویب ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کانٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔آئی سی سی چیمپئینزٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد آئندہ ماہ انگلینڈ میں یارک شائرکانٹی کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے، سرفرازاہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لندن روانہ ہوگئے۔یارک شائرنے5میچزکیلئے سرفرازاحمد کی خدمات حاصل کی ہیں، سرفرازاحمد کانٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کی پرہوں گے جبکہ یارک شائرکی نمائندگی کرنےوالے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل انضمام الحق اوریونس خان یارکشائرکی جانب سے کھیل چکے ہیں، قومی کپتان کانٹی کے بعد کیریبین پریمئیرلیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیزروانہ ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.