سنیما ہال ناپید ہونے کے باوجون سعودی عرب میں فلمی صنعت کا فروغ

ریاض جدت ویب ڈیسک سعودی عرب میں شہنشاہت کے باوجود فلم دکھانے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔العریبہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میںسنیما ہال ناپید ہیں پھر بھی فلمی صنعت فروغ پا رہی ہے جبکہ مقامی فلم ساز سعوی فنون لطیفہ کی نئی جہتیں تلاش کررہے ہیں ۔ شہنشاہت کے باوجود حیران کْن طور پر اس کام میں اعلیٰ شاہی خاندان دلچسپی دکھا رہا ہے۔ ابھرتے ہوئے فلم سازوں کا جوش و خروش قابلِ دید ہے۔ مقامی فلمی صنعت نے کچھ کر دکھانے کی ٹھان لی ہے اور فلم دکھانے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس میںلاس اینجلس کے مقام پر علی کلثومی کی ایک فلم کی نمائش ہوئی ہے جسے جون میں ایک رات کے لیے ریاض کی الیمامہ یونیورسٹی میں دکھایا گیا۔ کلثومی ‘سی 3 فلمز’ اور ‘تلفاز 11’ کے بانی اور سعدی عرب کے معروف فلم ساز خیال کیے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.