/

سویرا شیخ نے ڈاکٹرعبد القدیر کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ ملتوی کر دی

سویرا شیخ نے ڈاکٹرعبد القدیر کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ ملتوی کر دی
سویرا شیخ نے ڈاکٹرعبد القدیر کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ ملتوی کر دی

لاہور جدت ویب ڈیسک:اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان کے انتقال کے سوگ میں اپنی سالگرہ ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سویرا شیخ 13اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں تاہم انہوں نے محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال کے سوگ میں سالگرہ کی تقریب ملتوی کر دی او رمدعو کئے گئے مہمانوں کو پیشگی ٹیلیفون کرکے معذرت کرلی گئی۔ سویرا شیخ نے کہا کہ ڈاکٹرعبد القدیر خان کا انتقال قوم کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے اور جب پوری قوم افسردہ ہو تو ایسے میں خوشی کیسے منائی جا سکتی ہے۔