بولی وڈ جنون کے گیت گارہا ہے’سیونی’ کا ریمیک بولی وڈ کی طرف سے ہمیں خراجِِ تحسین ہے، سلمان احمد

ویب ڈیسک ::پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کے مقبول گانے ‘سیونی’ کے ریمیک کے حوالے سے گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ ارجیت سنگھ نے 3 سے 4 برس قبل ان سے اجازت لی تھی اور یہ بولی وڈ کی طرف سے ان کے میوزک بینڈ کو خراجِ تحسین ہے۔

چند روز قبل ٹی سیریز نے چند ‘سیونی’ کے ریمیک کی ویڈیو جاری کی تھی، جسے صرف 4 روز میں 51 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے لیکن اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی شائقین نے بھی گانے کے اس ورژن کو پسند نہیں کیا۔

سالوں سے مقبول گانے کے ریمیک کو بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، جو گلوکارہ نیہا ککڑ کی طرح ماضی کے مقبول گیتوں کی نقل اور ریمیک گانے سے شہرت رکھتے ہیںمداحوں کی جانب سے ریمیک کو پسند نہ کرنے کے بعد پاکستانی گانے سیونی کے گلوکار علی عظمت نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے کی اصل ویڈیو شیئر کی تھی جبکہ سلمان احمد نے کہا تھا کہ اب بولی وڈ جنون کے گیت گارہا ہے۔