//

ملک میں صنعتی سرگرمیاں بڑھیں، اشیاء سازی کی نمو 10.4 فیصد رہی، اسٹیٹ بینک

کراچی :: اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر دوسری سہ ماہی رپورٹ برائے مالی سال21ء جاری کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ملک میں صنعتی سرگرمیاں بڑھیں، خریف کی اہم فصلوں کی بلند پیداوار اور خدمات کے شعبے میں تیزی نمایاں ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال21ء کی پہلی ششماہی میں بڑے پیمانے کی اشیاء سازی میں7.6 فیصد نمو ہوئی، دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 10.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ جو مالی سال07ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے ایل ایس ایم میں ہونے والی بلند ترین نمو ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.