/

.بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی

کولمبو: بھارت اور سری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کولمبو میں کھیلا جانا تھا، مگر میچ سے قبل آل راؤنڈر کورنال پانڈیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے باعث آج ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں آئسولیشن میں چلی گئیں ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورنال پانڈیا میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں مزید وبا پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جارہا ہے، ٹیسٹ منفی آئے تو دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جاسکتا ہے۔بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ انتیس جولائی کو کھیلا جانا تھا تاہم دوسرا میچ ملتوی ہونے کے باعث اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی۔

اس سے قبل رواں ماہ پندرہ جولائی کو دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنتھ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.