ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی کی ضمانت منظور

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک چیئرمین سیکورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کے مرکزی ملزم ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سپیشل جج ارم نیازی نے ضمانت منظور کر لی تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی سفارش پر عدالت عظمی کی جانب سے ایف آئی اے کو چوہدری شوگر مل کے ریکارڈ ٹیمپرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد ایس ای سی پی کے افسران کی دوڑے لگ گئیں چئیرمین ایس ای سی پی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت تک پہنچنے کیلئے ملزم کی راہداری ضمانت کر لی بعدازں ایف آئی اے نے ملزم کوضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت میں پیش کرنے کے بعدافسران پر دباو ڈالنے اور ریکارڈ میں ردبدل کرنے کے الزامات پر دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی بعدازں سیپشل جج سنٹرل نے ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.