لیگ اسپنر شاداب خان کی لاٹری لگ گئی ویسٹ انڈیز کے اسپنر سموئل بدری کی جگہ لیں گے

کراچی جدت ویب ڈیسک : : پی ایس ایل میں شاندار بالنگ سے توجہ کا مرکز بنے والے شاداب خان کو چیمپئنز ٹرافی میں موقع ملا تو لیگ بریک اور گگلی پر مہارت نے بڑے ناموں کو بھی حیران کردیا۔غیر ملکی لیگز کے دروازے کھلے تو کریبیئن لیگ میں اسپن کا جادو جگایا، شاداب خان اب آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے ۔پاکستانی اسپنر ویسٹ انڈیز کے اسپنر سموئل بدری کی جگہ لیں گے ، ایونٹ کا آغاز انیس دسمبر سے ہوگا۔پہلے پی ایس ایل، پھر سی پی ایل اور اب بگ بیش، لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.