//

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: وزیر خارجہ

اسلام آباد: ویب ڈیسک :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا ہے کہ کشمیرعالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر، خطے میں امن وامان اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بہت مطمئن ہے کہ جو باتیں ہم گزشتہ دو سال سے کہتے چلے آ رہے تھے، آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کرتے چلے آ رہے ہیں، آج وہی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دے رہی ہے، بھارت پراپیگنڈہ کر رہا تھا کہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا ہے کہ یہ عالمی سطح پر متنازعہ مسئلہ ہے جس پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں اور یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہرگز نہیں ہے۔