//

کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ

Shah Mehmood Qureshi
Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل بھارت کا اصلی چہرہ دکھا رہا ہے، 14 نومبر کو ڈوزیئر میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، یورپی یونین ڈس انفولیب کی حالیہ چشم کشا انکشافات پر مبنی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپگنڈہ مہم شروع کی، ارنب گوسوامی کی چیٹ منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، جو بھارت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا، بھارت کی بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی، دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت قائم ہے جو سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے ، دنیا جان چکی ہے کہ وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ ہندوتوا حکومت مسلط ہے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطق