//

اپوزیشن استعفے دے ورنہ ڈرامے بازی بند کرے، شاہ محمود قریشی

ملتان:جدت ویب ڈیسک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے استعفے 31 دسمبر تک اسپیکر تک پہنچ جانے چاہئیں، استعفے نہیں پہنچتے تو یہ ڈرامے بازی بند کی جائے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی پر نیب قوانین میں ترامیم کا مطالبہ کیا، اس مطالبے کا مطلب این آراو تھا، یہ اقدام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں کیوں نہیں کیے، آپ نے نیب میں ترامیم نہیں کیں تو یہ غفلت آپ کی ہے، یہ ذاتی ایجنڈا تھا جس پر وہ سودا کرنا چاہتے تھے، نیب ترامیم کو فیٹف کے ساتھ نہ جوڑیں یہ قومی اہمیت کامعاملہ ہے، برملا کہہ رہا ہوں نیب میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن سودا نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن والے جس ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں، آپ آنا چاہتے ہیں تو آیئے آپ کی خاطر خدمت کریں گے، لیکن اس خاطر خدمت کا مطلب کھانا پینا ہے، اپوزیشن سے قومی ایشوز پر بات ہو سکتی ہے لیکن مقدمات پر بات نہیں ہوگی، جو مرضی دبا ڈال لیں ہم اپنے مقف پر قائم رہیں گے، یہ دریا اترتے چڑھتے دیکھے ہیں، کرسیاں آتی جاتی دیکھی ہیں، اپوزیشن والے استعفے دینا چاہتے ہیں تو شوق پورا کرلیں، اور اگر آپ لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ضرور کریں، ہم استعفوں اور مارچ کی دھمکیوں سے ڈرنیو الے نہیں، 31 دسمبر تک آپ کے استعفے اسپیکر تک پہنچنے چاہئیں، اگر نہیں پہنچتے تو یہ ڈرامے بازی بند کی جائے۔