پاناما والوں کو بچانا چوروں کو بچانا ہے ، شاہ فرمان

پشاور جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ور خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پاناما کو سی پیک کے خلاف سازش قرار دیا ہے جو چوروں کو بچانے کے لیے نامناسب دلیل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کو صرف ایک خاندان تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ کرپشن میں ملوث سب افراد کی تلاشی لی جائے ۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تازہ بیان میں کہا تھا کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا موضوع پاناما اور جے آئی ٹی ہے ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پاناما کیس کی ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ یہ کرپشن کا خاتمہ ہے ، نواز شریف کو سزا دینا ہے یا پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے ،ہمیں پاکستان کو عدم استحکام سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کا روشن مستقبل بھارت کو قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.