پاناما کیس فیصلے سے خوشحال اورپرامن پاکستان جنم لے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاناما کیس اختتام کی جانب پہنچ چکا ہے ۔ امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمی عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔پاناماکیس فیصلے سے ایک خوشحال ، مضبوط اور پرامن پاکستان جنم لے گا ۔ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں تحریک انصاف کی لڑائی کسی فرد واحد یا خاندان کے خلاف نہیں ہے ۔ بلکہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے قانون کی بالادستی کی لڑائی لڑی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نظام کےخلاف لڑرہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.