ابرام کو مستقبل میں اسٹار سے بھی زیادپیار ملے گا ،شاہ رخ خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے مستقبل سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابرام اسٹاربننے کیلئے بلکہ محبت پانے کیلئے پیدا ہوا ہے اسے مستقبل میں اسٹار سے زیادہ پیار ملے گا۔ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے انہیں بے پناہ محبت ہے ۔ شاہ رخ اکثر اپنی فلمی مصروفیات اور دوسری سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو بھرپور وقت نہیں دے پاتے لہٰذاانہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ وہ ابرام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے ، ان کی بیٹے سے دیوانگی کا یہ عالم ہے کہ وہ ابرام کو شوٹنگ پر بھی اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور فکرکرنے والی ماں کی طرح ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.