شاہ رخ خان کیلئے پشاور سے آئے خاص تحفے نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے گھر میں سجی ایک محفل سے واپسی پر حیران کن طور پر اپنی پشاوری چپل پہننا بھول گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے گھر میں پوجا رکھی تھی جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شریک تھیں۔پوجا ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خان میزبانوں سے باتیں کرتے کرتے صرف موزے پہن کر ہی باہر تک آگئے اور پھر اچانک ان کے اسسٹنٹ نے دیکھا کہ شاہ رخ کے پاں میں چپل نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے شاہ رخ کی چپل ڈھونڈنا شروع کردی۔مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کو جب معلوم ہوا کہ شاہ رخ کی چپل کہیں گم گئی ہے تو وہ بھی اسے ڈھونڈنے میں مصروف ہوگئے تاہم بالآخر شاہ رخ خان کو خود میدان میں اترنا پڑا۔ شاہ رخ نے بھی اپنی چپل ڈھونڈنی شروع کی اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ بعد ازاں شاہ رخ نے میزبانوں سے اجازت لی اور گھر لوٹ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.