پاکستان نے بھارت کیلئے ہمدردی کا ریکارڈ توڑ دیا، شنیرا اکرم

Shaniera Akram Wasim Akram Wife
Shaniera Akram Wasim Akram Wife

کراچی جدت ویب ڈیسک:سماجی کارکن شنیرا اکرم کو بھی بھارت کی ابتر صورتحال میں پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات نے متاثر کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کیلئے ہر سو ہمدردانہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان نے بھارت کیلئے ہمدردی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔شنیرا نے لکھا کہ ’کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز دو حیرت انگیز ممالک میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

‘انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں انشا ء اللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے بنائے گئے ٹرینڈز کا بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’مشکل گھڑی میں مجھے پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے‘اس کے بعد انہوں نے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا جس سے صاف واضح ہے کہ ان کا یہ پیغام بھارتی عوام اور پاکستانیوں کیلئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.