/

شریف فیملی کےخلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر

جدت ویب ڈیسک ::لندن فلیٹس ریفرنس میں نیب نے نواز شریف فیملی کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی ریفرنس میں سات نئے گواہ شامل کیے گئے ہیں جن میں دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے ۔ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں دوگواہان کا تعلق وزارت اطلاعات سے ہے ۔ ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل جبکہ دو کا تعلق نیب سے ہے ۔ برطانیہ میں مقیم دونوں گواہوں کے ابتدائی بیانات قلمبند کیے گئے ہیں ۔ نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز بھی شواہد کا حصہ ہیں ۔ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد حصہ بنائے گئے ہیں ۔ فرانزک ماہر رابرٹ ریڈلے اور واجد ضیاء کا ایک قریبی رشتے دار گواہوں میں شامل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.